ملک بھر میں پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور آنے والے وقت میں مسلم لیگ بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہوگی اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت آج بھی عوام میں ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہیں اور بلوچستان سے لوگوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت
کر ینگی ملک بھر میں پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہیں اور آنے والے دور میں بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) صوبے کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہو گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی لوگوں کو مسائل سے چھٹکار ا دلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور آج عوام کی امید یں مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہوئی ہیں جس طرح ماضی میں ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے چھٹکارا دلا کر لوگوں کو مہنگائی اور بے روزگاری سے بھی نکال کر ان کے مسائل کو حل کیا۔