آٹا بحران پر قابو پالیاگیا ،ہر ضلع میں سستا آٹا فراہم کیاجارہاہے،مٹھا خان کاکڑ
آٹا بحران پر قابو پالیاگیا ،ہر ضلع میں سستا آٹا فراہم کیاجارہاہے،مٹھا خان کاکڑ
صوبائی مشیر اطلاعات حاجی میٹھا خان کاکڑ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ این ایف سی ایوارڈ ملنے کے بعد بلوچستان کے مالی حالات بہتر ہوجائیںگے ،آٹا بحران پر قابو پالیاگیا ،ہر ضلع میں سستا آٹا فراہم کیاجارہاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں آٹے کے بحران پر قابو پالیاہر ضلع میں مختلف مقامات پر سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے برفباری میں لوگوں
کو کافی مشکلات کا سامنا رہاہے تاہم سردی میں گیس بحران پر وزیراعلی بلوچستان مرکز سے رابطے میں ہیںانہوںنے کہاکہ بلوچستان حکومت نے ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کیامعاہدے سے بلوچستان میں غربت میں کمی آئیگی دوسری جانب این ایف سی ایوارڈ سے صوبے کے مالی حالا ٹھیک ہوجائینگے،ریکوڈک پروجیکٹ پر بلوچستان کے ہی لوگوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہوگی صوبائی حکومت نے پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی کتابیں طلبا کو مفت فراہم کی جائے گی۔