کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،لیاقت شاہوانی

0 410

 کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سرکاری دفاتر کے اسٹاف کی تعداد محدود کرنے کی تجویز ہے ، کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے اور ہمارے سرکاری ملازمین کورونا پھیلانے کا جشن منارہے ہیں۔کورونا کی شدید لہر کے دوران سرکاری ملازمین کا دھرنا واپوزیشن کی جانب سے اشتعال انگیزی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے چند نام نہاد عناصراپنی سیاست چمکانے کیلئے ملازمین کواستعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ

روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں اسٹاف کی تعداد محدود و دفاتر بند کرنے کی تجویز ہے۔پہلے مرحلے میں آج سول سیکرٹریٹ بند رہیگا تاہم محدود تعداد میں ضروری

اسٹاف فرائض سرانجام دینگے،دیگر اسٹاف کو ویڈیو لنک کے ذریعے دفتری امور جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.