حکومت بلوچستان ہر مشکل گھڑی میں کسانوں کو ہر قسم کی مدد اور حوصلہ افزائی کرے گی،زمرک اچکزئی

0 114

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کسان ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ صوبے کے معیشت کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے قومی یوم کسان کی مناسبت سے تمام کسان بھائیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے کا پاکستان کی جی ڈی پی میں اہم کردار ہے۔

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ کسا نوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ملک کی مجموعی معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کسانوں کوتمام تر ضروری سہولیات وزراعت کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے کسانوں کے لیے رعایتی قیمت پر پکے تالاب،نالیوں اور پائپ لانوں کی تعمیر کاکام کیا جارہا ہے جبکہ گندم،چا ول،دالوں،ودیگر اجناس کے بیج کم قیمت پر فراہم کیے جارہے ہیں۔ کچھی کینال،میرانی ڈیم،سبکزئی ڈیم سے پانی کی فراہمی سے کئی

سو ایکٹر اراضی کو زیر کاشت بنا یا جارہے۔آبپاپشی کے سسٹم کومزید بہتر بنایا جا رہے اور کسانوں کو جدید فنی و تیکنیکی تربیت دیی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہر مشکل گھڑی میں کسانوں کو ہر قسم کی مدد اور حوصلہ افزائی کرے گی،کسان کا کردار ملکی معیشت اور خوراک کی پیداوار میں اہمیت کا حامل ہے۔ آج کے دن ہم اپنے محنتی کسانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.