کوئٹہ صوبائی وزیر خوراک و پاپولیشن سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ

1 236

کوئٹہ صوبائی وزیر خوراک و پاپولیشن سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اس ضمن میں اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل تومنی بغائو کے دورے پرجاتے ہوئے نٹرول ڈیم دیکھتے ہوئی کہی اس موقع پر انکے ہمراہ وڈیرہ محمد حسین ،وڈیرہ محمد صدیق ،میر ایوب خان کھیتران ،سردار ذادہ سلام شاہ کھیتران اور سردار ذادہ اورنگزیب و دیگر قبائلی عمائدین تھے انہوں نے کہا کہ ڈیم کسی بھی علاقے میں اہمیت کے حامل ہیں اورڈیم کے دیر پا فوائد ہیں اور یہ زیر زمین پانی کو ری چارچ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جو تبدیلی وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں آئی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے زندگی کے ہر شعبے میں مثالی کام ہو رہا ہے سب سے بڑھ کر کرپشن میں بڑی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث صوبے زندگی کے بہتر آثار نظر آرہے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں صوبائی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنا ہے اس طرح کا مکینزم بنایا گیا ہے کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہیں جس کے باعث نوجوان کافی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں اس کے علاوہ موجودہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک سال کے عرصے میں مضبوط بنیاد فراہم کردی ہیں جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گابعد میں صوبائی وزیر نے کوئٹہ سے آئے ہوئے مہمان گرامی سابقہ گورنر بلو چستان اور موجودہ ایم پی اے سید فضل آغا،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام ممبر قومی اسمبلی مولاناواسع ،ایم پی اے حاجی نواز کاکٹر ،ایم پی اے اصغر خان ترین،ایم پی اے میر یونس عزیز زہری سابق وزیر صحت عین اللہ شمس، صوبائی سیکریڑ ی ااطلاعات جمعیت علماء اسلام دلا ور خان کاکٹر ،میر باز محمد مری بجارانی کو آبائی گا ئوں حاجی کو ٹ بارکھان میں دعوت دی اور کھانا کھلایا ۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے بلو چستان وعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] فوج ایک انتہائی منظم ادارہ ہے،عبدالرحمن کھیتران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.