پی، ڈی، ایم ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے کیلئے احتجاج کا ناٹک کررہی ہیں : نورمحمد دمڑ
آنے والے انتخاب2023 ء میں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرینگے
پی، ڈی، ایم ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے کیلئے احتجاج کا ناٹک کررہی ہیں : نورمحمد دمڑ
ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی و خوشحالی اور اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے پارٹی کارکردگی کو دیکھ کرلوگ جوق درجوق ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں۔پی، ڈی، ایم ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے کیلئے احتجاج کا ناٹک کررہی ہیں پارٹی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے آنے والے انتخاب2023 ء میں بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرینگے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے کلی کان بنگلہ میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماسٹر سہراب خان،ملک نسیم پانیزئی،عبدالروف لالا، تاج محمد ہاشم خان، وارث خان،یاسین خان ایاز خان، رحمت اللہ،بلال آحمد محمد اِقبال رحیم الدین محمد طیب نے اپنے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے اپنے 30سالہ رفاقت ختم کرتے ہو ئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں شمولیت کااعلان کیا صوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والے کے شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا نئے شامل ہونے والوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیرحاجی نومحمد خان دمڑ نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں پورے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے حلقے میں غریب بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا ہے اسکے علاوہ بھی صوبائی وزیر حلقہ انتخاب میں وہ ترقیاتی کام کئے ہے
صوبائی حکومت صوبے میں یکساں اور اجتماعی ترقیاتی کاموں کی خواہاں ہے
جوکہ گزشتہ چالیس سالوں سے حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے نہیں کیا ہے اور بلارنگ ونسل تعصب سے بالاتر ہوکر حلقے میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے اور حال ہی میں صوبے میں صوبائی اسمبلی میں صوبے کے زمینداروں کے حقوق میں آواز بلند کرتے ہوئے ایرانی سیب سمیت دیگر پھلوں پر پابندی عائد کرنے کی قرار داد منظور کرایا ہے جوکہ صوبے کے تمام عوام کی دل جیت لیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے اہم حل طلب اجتماعی کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ماضی کے حلقے سے منتخب نمائندوں نے حلقے میں ترقیاتی کام نہ کرنے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقے کے دونوں اضلاع ترقی اور روزگار کے حوالے سے مکمل طورپر محروم تھے اور دونوں اضلاع مسائل سے دوچار تھے تاہم اب ان تمام مسائل کوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی تعاون سے حل کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہے
اور انہوں نے حقیقی تبدیلی کیلئے بی اے پی کو صوبے میں بھاری مینڈیٹ دیکر صوبے سے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بی اے پی صوبے اور ملک کے عوام کی امید کی کرن جماعت ہے جنہیں ملک اور عوام کی جانب سے بھرپورپزیرائی ملی ہے انہوں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں یکساں اور اجتماعی ترقیاتی کاموں کی خواہاں ہے، صوبے کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندیوں سے غربت اور پسماندگی دور ہوجائے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدمات کیے جارہے ہیں جس پر تیزی سے عمل درآمد ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور آبنوشی، موصلات، بجلی،زراعت، جیسے بنیادی مسائل حل کرکے عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحیات میں شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان کی قیادت میں صوبائی وزراء انتہائی ایمانداری اورجانفشانی سے عوامی مسائل کے حل اور ترقی یافتہ بلوچستان کیلئے مخلصانہ کردار ادا کررہے ہیں،
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج کل جو،پی،ڈی، ایم احتجاج کا شوشاکررہی ہیں دراصل وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے اور چوری کرنے والے لیڈروں کو بچانے کیلئے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم احتجاج کا شوق بھی پورا کرلے جیسے ملین مارچ، آزادی مارچ اور اسلام آباد دھرنا ناکام ہوا پی ڈی ایم کے احتجاج کا بھی یہی حشر ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔