شہید جنرل سرفراز علی پاکستان کیلئے ایک ا نمول اثاثہ تھے، وڈیرہ غلام نبی بگٹی

0 379

ڈھاڈر(نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی خان بگٹی نے کور کمانڈر 12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، پاکستان کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعیداحمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں شہادت پر گہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس ناگہانی سانحہ نے ہرآنکھ کو اشکبار اور ہر دل کو غمگین وافسردہ کردیاہے شہیدلیفٹنٹ جنرل سرفراز علی نے اپنے اعلیٰ کردار کی وجہ سے بلوچستان میں اپنے مختصر دورتعیناتی میں بطورکورکمانڈر اور اس سے قبل بطور آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ ہر فرد کے دل میں گھر کرلیاہے، شہید جنرل سرفراز علی پاکستان کیلئے ایک ا نمول اثاثہ تھے، پاکستان بالخصوص

 

بلوچستان کیلئے ان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ان کا کلیدی کردار رہاہے، وڈیرہ غلام نبی خان بگٹی نے کہاکہ میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی تو انہیں بلوچستان میں مستقل بنیادوں پر قیام امن، بلوچستان کی ترقی وخوشحالی، یوتھ ایمپاورمنٹ اور بلوچستان کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے حوالے سے انہیں فکرمند پایا، وہ ایک وژنری انسان تھے بلوچستان کے حوالے سے ان کا ایک خصوصی وژن تھا اور ساؤتھ بلوچستان پیکیج ان کے وژن کی عکاس تھی

 

وہ بلوچستان کو امن وآشتی کاگہوارہ بناکر اسے ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانا چاہتے تھے، وڈیرہ غلام نبی خان بگٹی نے کہاکہ شہید لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کی ناگہانی شہادت سے ہمیں دلی صدمہ پہنچاہے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے شہید لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کی مغفرت اور پسماندگان اور پوری پاکستانی قوم کیلئے صبرجمیل کی دعاکی، اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.