شاہ زیب رند جیسے نوجوان بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ،سرفراز بگٹی

0 140

کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں کراٹے کومبیٹ کے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند نے ملاقات کی وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ برقرار رکھنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور میامی میں ہونے والے مقابلے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے شاہ زیب رند جیسے باہمت اور باصلاحیت نوجوان مشعل راہ ہیں، وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت آپ کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ آپ عالمی سطح پر اسی طرح بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن رکھیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کھلیوں کے میدان آباد کررہے ہیں صوبےکی تاریخ میں پہلی بار محکمہ کھیل نے پورے سال کی سرگرمیوں کا کلینڈر مرتب کیا ہے اور اس کلینڈر کے مطابق بلوچستان کے تمام علاقوں میں کہیں نہ کہیں کھیلوں کا انعقاد ہوررہا ہوتا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے ہم ہر باصلاحیت نوجوان کی حوصلہ افزائی کریں گے بلوچستان میں تعلیم کے ساتھ کھیل و دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.