وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے، عثمان بزدار

0 144

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ،کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ،

وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا،بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی ، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے،

کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کرملک سے غداری کرتے ہیں،بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ،کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے ،وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کاتہیہ کیاہواہے،اینٹی کرپشن خصوصی مہم میں 206 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ قومی وسائل لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرینگے،مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لایاگیا،27 ماہ میں ریکوری گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں 532 فیصد زائد رہی ،گزشتہ 10 برس کے دوران محض 43 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.