دکی انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہاہے کہ

0 140

دکی انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کسی صورت میں بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات ایف سی کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،آج بھی ایف سی بلوچستان نے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان کبھی کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کے دورہ کے موقع پر دھماکے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے موقع پرکیا۔گزشتہ روزانسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کا دورہ کیا اور دھماکے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ فرنٹئیر کور لورالائی سکاوٹس کی جانب سے ایف سی ونگ ہیڈکوارٹر ہرنائی میں آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ کو علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور کھوسٹ فائرنگ و دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں اور مزدوروں کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ آئی جی ایف سی نے بم دھماکے کے شواہد کے حوالے سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کا سینئر ایف سی حکام سے بھی تبادلہ کیا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات ایف سی کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ فرنٹئیر کور بلوچستان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمیشہ سے قربانیاں دیتی چلی آئی ہے۔ اور آج بھی ایف سی بلوچستان نے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان کبھی کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور بلوچستان دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.