عوام پر سماجی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کےلئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، عبدالعزیز عقیلی
عوام پر سماجی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کےلئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، عبدالعزیز عقیلی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی معاشی اور انتظامی صورتحال سیلاب کی تباہ کاریوں کے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور حقداروں کو ان کا حق دلانے کے لئے صاف اور شفاف طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی
کے مرکزی نائب صدر سابق چیف کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے ان سے ملاقات کی اس دوران چیف سیکرٹری سے بلوچستان کی مجموعی معاشی اور انتظامی صورتحال ،سیلاب کی تباہ کاریاں اور اسکے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا
کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے ضروری ہے کہ زمینداروں کو فراہم کیے گئے امدای سامان کی تقسیم صاف اور شفاف بنیادو پر ممکن بنائی جائے ایسا نہ ہو کہ پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کرکے اصل حقداروں کو ان کے حق سے محروم رکھا جائے۔ پی ایس ڈی پی میں فراہم کی گئی اسکیمات پر عمل د
ر آمد اور ٹینڈر پیپرا کے مروجہ فارمیٹ اور طریقہ کار کے مطابق میرٹ کی بنیاد پرکی جائے۔ چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت تجاویز پر عمل درآمد اور شفافیت کے ذریعے عوام کی خدمت کو نبھاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کروں گا تاکہ
عوام کی بلا تفریق خدمت کرسکوں۔اگرکسی مقام پر محکمہ جاتی کمزوری سامنے آئے تو ہمارے علم میں لائی جائے تاکہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے غلط طریقہ کار کو روک کر اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچا سکیں۔