بلوچستان میں آٹے کے بحران پر جلد قابو پالینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان،زمرک اچکزئی
کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر خوراک وخزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ بلوچستان میں آٹے کے بحران پر جلد قابو پالیںگے،پنجاب سے 2لاکھ 10ہزارگندم جلد بلوچستان پہنچ جائےگی ،وفاق،پاسکو ،پنجاب حکومت اور بلخصوص کور کمانڈر بلوچستان کے شکر گزار ہیں ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اتنی گندم خرید لیں جو اس کی ضرورت ہوں دوسرے غریب عوام کو موقع دیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیارکرچکاتھاچار ماہ تک 5لاکھ بوری سے گزارہ کیا ذخیرہ ختم ہوا تو بحران میں شدت آیا جس کے بعد پنجاب سے گندم کی فراہمی کی اپیل کی تھی پاسکو سے اپیل کی دوماہ پہلے پاسکو کی جانب سے گندم کی فراہمی ہوئی اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلوچستان کیلئے 2لاکھ 10ہزار گندم بوری دینے کی منظوری دیدی ہے جس پر ہم وزیراعلیٰ بلوچستان،عوام ،محکمہ خوراک کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرناچاہتے ہیں کہ انہوں نے بڑے بھائی کا کردارادا کیا ہم پاسکو کے شکرگزار ہیں ،کور کمانڈر بلوچستان کے شکر گزار ہیں انہوں نے تمام تر صورتحال میں اہم کرداراداکیاہے ،گندم کے پہنچنے کے بعد قیمت اب 5ہزار سے کچھ اوپر اور 3ہزار 8سو ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اتنی گندم خرید لیں جو اس کی ضرورت ہوں دوسرے غریب عوام کو موقع دیاجائے تاکہ وہ بھی اپنا گھر کا چولہا چلتارہے ،انہوں نے کہاکہ گندم بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان آن بورڈ ہے ،انہوں نے کہاکہ وفاق اور پنجاب بلخصوص پاسکو سے اپیل ہے کہ وہ 3لاکھ بوری گندم فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے اور وہ قیمت پرانا ہوں کیونکہ ہمارا خزانہ خالی ہے اور لوگوں کوسبسڈی دینے کی ہمت نہیں ہے ۔