بارشوں و سیلاب سے قبل ہمیں پہلے ہی اس سے نمٹنے کے لئیے تیاری کرلینی چائیے،ڈی سی سبی
سبی(خ ن)پی ڈی ایم اے بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان اور ڈیٹا کلیکشن کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں کیا گیا، ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ، اے ڈی سی جی علی اصغر مگسی سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے ضلع سبی و گردونواح کے علاقوں میں رسک کے خطرے کی تشخیص اور سائنٹیفک بنیادوں پر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پی ڈی ایم اے کے جی ایم پروجیکٹ احمد علی، DRR ایکسپرٹ اسماعیل خان نے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں جیالوجیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ اور ڈیٹا کلیکشن کے حوالے سے شرکائ کو بریفنگ دی،لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے رسک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے اپنی اپنی رائے اور تجاویز پیش کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے ورکشاپ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل میں کسی بھی آفات کی صورت میں رسک مینجمنٹ پلان کی مو¿ثر طریقے سے ایسی منصوبہ بندی کرنی ہوگی،جوقدرتی آفت کی صورت میں لوگوں کی محفوظ زندگی کی ضمانت بن سکے انہوں نے کہا کہ بارشوں و سیلاب سے قبل ہمیں پہلے ہی اس سے نمٹنے کے لئیے تیاری کرلینی چائیے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم اے کے تعاون سے تمام لائن محکمے خوش اسلوبی سے بہترین سروسز فراہم کریں گے پی ڈی ایم اے کے ایکسپرٹ اسماعیل خان نے شرکاءکو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت بلوچستان نے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پلان کی تیاری میں ماہرین پر مشتمل انجینرنگ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں کمیونٹی کہ لوگوں کو بھی شامل کیا جائے جو کہ دیگر مفید معلومات کے لیے بہترین ذریعہ ہیں انکا کہنا تھا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کا شامل ہونا بھی ضروری ہے۔