جھل مگسی میں فائرنگ کا واقعہ باپ جاں بحق، بیٹی سمیت دو خواتین زخمی
ضلع جھل مگسی کے نواحی گاؤں مٹ کالو میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے سربراہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گھر میں موجود بیٹی اور ایک خاتون رشتہ دار گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیویز فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کسی پرانی دشمنی یا ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔