چمن بارڈر پر کشیدگی پاکستانی جنگی طیاروں کی کارروائی، سرحد بند

0 72

افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں صورتِ حال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے باخبر افغان صحافیوں اور پاکستانی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے آج صبح بارڈر کے قریب طالبان کی ایک اہم قرارگاہ پر کارروائی کی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں تاحال جاری ہیں، جبکہ چمن بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے دونوں جانب آمد و رفت معطل ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی رک چکی ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے فوجی حکام کے مطابق، کسی بھی ممکنہ حملے یا جوابی کارروائی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

افغان حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم مقامی ذرائع کے مطابق، بمباری کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

چمن بارڈر پر حالیہ کشیدگی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوری رابطوں اور سفارتی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.