عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان پاکستان کو فراہم کردیا

0 125

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان پاکستان کو فراہم کردیا۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے حفاظتی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) حکام کے سپرد کیا جس میں 15 ٹیسٹنگ مشینیں اور 15 ہزار کٹس شامل ہیں۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا گناراتھا نے کہا کہ عالمی ادارے نے یہ ا?لات کوروناوائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں میں تعاون کے طور پر دیے ہیں۔اس متعلق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان ملک میں تیار ہو رہا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کررہی ہیں، مزید 25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیا جائے گا کیونکہ یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کی مؤثر چیکنگ کا نظام وضع کیا ہے اور ساتھ ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے 100 موبائل لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.