کوئٹہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں چار شدت پسندوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں چار شدت پسندوں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے کلیئر نگ آپریشن بھی مکمل کر دیا گیا (بی بی سی) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میںپی سی ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے بعد چار شدت پسندوں سمیت نو افراد کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہوٹل میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نو افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار شدت پسندوں کے علاوہ پی سی ہوٹل کے چار ملازمین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار بھی شامل ہے انہوں نے بتا یا کہ کلیئرنس آپریشن بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے باہر نکالا گیا جن میں زیادہ تر ہوٹل ملازمین شامل ہیں حملے میں زخمی ہونے والے چھ افراد کو جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے زخمیوں کو جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق تین حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخلے کی کوشش کی اور گارڈ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیاڈی آئی جی مکران منیر احمدنے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں پی سی ہوٹل کے تین ملازمین شامل ہیں جن میں سے دو گارڈز تھے اور کچھ دیر پہلے ہمیں ایک اور ملازم کی لاش چوتھی منزل سے ملی ہے ڈی آئی جی مکران منیر احمد کا کہنا تھا کہ فی الحال سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے کیونکہ حملہ آور ہوٹل میں موجود کسی نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے ہیںان کے بقول ‘ہوٹل میں 100 سے زائد کمرے ہیں، ایک ایک کر کے چیک کرنے اور حملہ آوروں کو ڈھونڈنے میں وقت لگے گاپرل کانٹینینٹل ہوٹل کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کیونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اس لیے ہوٹل کے کسی کمرے میں کوئی بھی مہمان موجود نہیں تھا اور ہوٹل میں عملے کی تعداد بھی بہت محدود تھی بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ حملے میں ہوٹل کے دو سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار سمیت دو افراد کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھا۔