بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور ہوگا،سرفراز بگٹی

0 74

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ سازی کے عمل کو مشاورت اور اجتماعی دانش کے اصولوں پر استوار کر رہی ہے بجٹ کی تشکیل میں اپوزیشن کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مشاورت پر یقین رکھتی ہے ، سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات کے احترام، جمہوری اقدار کے فروغ، اور تمام منتخب نمائندوں کی شمولیت سے ہی نظام مضبوط ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں تمام اراکین کو مثر کردار ادا کرنے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ بجٹ اور قانون سازی کے عمل کو بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے وزیر اعلی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایک ایسا بجٹ پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو صرف مالی اعداد کا مجموعہ نہ ہو بلکہ صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور دیرپا بہتری کا روڈ میپ ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.