سابق خاتون ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش ہائی وے سے مل گئی

47 سالہ ریبیکا لینڈرتھ کو 18 گولیاں ماری گئیں اور ان کی موت 7 فروری کو ہوئی

1 275

سابق خاتون ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش ہائی وے سے مل گئی

ورجینیا (ویب ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش پینسلوینیا کے ہائی وے سے مل گئی۔ ان کے سر، گردن، سینے اور ہاتھ پر گولیوں کے نشان پائے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 47 سالہ ریبیکا لینڈرتھ کو 18 گولیاں ماری گئیں

اور ان کی موت 7 فروری کو ہوئی۔ جبکہ انکی جیب سے ملنے والی پرچی سے مبینہ قاتل کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم ٹرک ڈرائیور ہے جس کا تعلق ٹیکساس سے ہے اور اسکی عمر 28 سال ہے۔ پولیس اہلکاروں کو ملزم کی گاڑی سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول ملے ہیں۔ جبکہ گاڑی کی سیٹ اور فرش کو بھی دھونے کے شواہد پولیس کو ملے ہیں۔ریبیکا لینڈرتھ کے بھائی کا کہنا ہے کہ تمام اہلخانہ ریبیکا سے بیحد پیار کرتے تھے، ضروری ہے کہ اسے انصاف ملے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.