قوم چوروں کی حکومت میں اتنی ذلیل نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت میں ذلیل ہو رہی ہیں:سنیٹر حافظ حمداللہ
ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر چینی ایرانی اور امریکی نظام لانے کی گن گنگنایا جا رہاہیں
(ویب ڈیسک)
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وہ معاون سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران خود اعتماد نہیں ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر چینی ایرانی اور امریکی نظام لانے کی گن گنگنایا جا رہاہیں گلی محلے میں بازاری زبان استعمال کرنے والوں کو قوم پر مسلط کیا گیا وفاقی وزراء کی اصلیت کااندازاہ انکی بازاری زبان سے لگایا جاسکتا ہیں ان بازاری لوگوں کے زریعے سیاسی رہنماؤں کی پگڑیاں اچھالنا حکومت کو مہنگی پڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں عزم نو طلبہ کنونشن بسلسلہ وحدت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولاناامتیاز عباسی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو کباڑ خانہ بنایا قوم چوروں کی حکومت میں اتنی ذلیل نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت میں ذلیل ہو رہی ہیں غربت بے روزگاری اور بےلگام مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے چھوٹے صنعت کاروں کی کاروبار تباہ ہوچکی ہیں قوم جان چکی ہے کہ جھوٹوں اور وعدہ خلاف ٹھولے سے خیر کی توقع نہیں اسی لیئے ان سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کے لئے باعث خیر نہیں