کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

0 217
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے اس نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی قومی حقوق اور سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کرنے والے نہتے کارکنوں کا راستہ روکنے کیلئے سازشوں کا سلسلہ اور انھیں جان سے مارنے دھونس دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی واضح ثبوت گذشتہ دنوں سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے پارٹی مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر میر یعقوب بلوچ، اور ضلعی فنانس سیکرٹری امام بخش بلوچ پر قاتلانہ حملہ ہے جو قابل مذمت ہے اس سے پہلے بھی بی این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سرزمین بلوچ قومی حقوق اور بلوچستانی عوام کے جدوجہد کی پاداش میں قتل و غارت گری کا نشانہ بنایااور پارٹی قید و بند صعبوتیں اور طرح طرح ٹارچ سیلوں میں اذیتیں دی گئی تاکہ یہاں کے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں فعال متحرک اور موثر سیاسی جماعت بی این پی کو دیوار سے لگایا جاسکے ۔اور استحصالی و امرانہ قوتیں اپنے اس سرزمین کے قدرتی دولت ساحل وسائل پر اپنے دائمی توسیعی پسندانہ و آمرانہ پالیسیوں کو طول دیکر اپنے جاری لوٹ کھسوٹ و استحصال کو برقرار رکھ سکے لیکن ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں پر ہونے والے ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کے سامنے بی این پی کے سیاسی نظریاتی قوم دوستی کی فکر و فلسلفہ اورسیاست پر گامزن پارٹی کے کارکنوں نے تمام مشکلات نامساعد حالات کا سیاسی اور جمہوری انداز میں حقوق کی دفاع اور سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا اور نہ مصلحت پسندی کا شکار ہوکر اصولوں پر سودہ بازی کی اور نہ خاموشی اختیار کیا بی این پی کے کارکنوں کی بلوچ ماں دھرتی کی حفاظت اور قومی حقوق کی دفاع ناقابل فراموش و غیر متزلزل جدوجہد ایک کھلی کتاب کی مانند یہاں کے عوام کے سامنے ہے کہ جنہوں نے بزرگ عظیم سیاسی رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رہبری اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی جراتمندانہ قیادت میں جدوجہد کیلئے ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال کئی نہیں ملتی ۔بی این پی یہاں کے عوام کے حقوق کی نمائندہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں بلوچ قوم اوربلوچستانی عوام کے جملہ بنیادی و اجتماعی مسائل کو اجاگر کررہے ہیں اوریہاں کے عوام کی ساحل و سائل پر واحق و اختیار حق حاکمیت قومی شناخت وجود بقاء کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کے اجتماعی قومی مفادات اورصوبے کے قومی ایشوز کو اولیت و اہمیت دیتے ہوئے ذاتی گروہی مفادات کو رد کیا یہی وجہ کہ یہاں کے عوام نے ہمیشہ پارٹی کی اصولی موقف نظریاتی سیاست جدوجہد اور کارکنوں رہنماؤں کی طویل ترین قربانیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا اورپارٹی کی جدوجہد کی تائید کرتے ہوئے پارٹی کو اپنا حقوق کا نجات دہندہ جماعت چنا ہے اور پارٹی کسی بھی صورت میں وقتی مفادات کو رد کرتے ہوئے اپنے آنے والے نسل قوم و سرزمین کو استحصال منصوبوں سے محفوظ بنانے کیلئے حقیقی سیاسی جمہوری جدوجہد میں عوام کی بھر پورشرکت کو یقینی بناکر شعوری اور فکری نظریاتی سیاست کو تقویت دیں کیونکہ یہ دھرتی ہمارا مادر وطن ہے اور اس مٹی کی ایک ایک انچ مقدس اہمیت کے حامل ہے اور اس کی دفاع اور حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے اور نہ حکمرانوں اور ان کے گماشتوں دھونس دھمکیوں منفی ہتھکنڈوں سے مادر وطن کی دفاع کی جدوجہد اور قومی حقوق سے دستبردار ہونگے ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.