جہاز پر موجود پاکستانیوں کی موجودگی، حکومت کا ایران سے رابطہ

0 83

جہاز پر موجود پاکستانیوں کی موجودگی، حکومت کا ایران سے رابطہ

ایرانی افواج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ دفترخارجہ نے ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفارتخانے کو دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی موجود ہے۔ قبضے میں لیے گئے جہاز کا رخ فی الحال ایران کی طرف ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا خطے کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.