سندھ حکومت کا دیوالی پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان

0 29

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر (پیر اور منگل) کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات صرف ان ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی جو سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار یا بلدیاتی اداروں میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری کے ملازمین دیوالی کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منانے کے لیے پیر اور منگل کے روز رخصت پر رہیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ اگر ان تاریخوں میں کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول کے امتحانات شیڈول ہیں تو انہیں بعد ازاں دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

یہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی نقول تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کو کارروائی کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.