اسمبلی تحلیل کرنے کےلئے ق لیگ کا پی ٹی آئی سے بڑامطالبہ

2 209

اسمبلی تحلیل کرنے کےلئے ق لیگ کا پی ٹی آئی سے بڑامطالبہ

مونس الہٰی اور عمران خان کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ نجی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہونے میں ڈیڈلاک پایا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب

 

سے ق لیگ کو 10 نشستوں پر تعاون کی پیشکش کی گئی ہے، لیکن ق لیگ کے امیدواروں کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنا ہو گا، جبکہ ق لیگ اس کی بجائے اپنے انتخابی نشان پر پی ٹی آئی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی، فالو اپ میٹنگ جلد ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں انتشار ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 17 دسمبر کو اپنے خطاب میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کرو۔

زمان پارک لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] کے پی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اہم خبر آگئی […]

  2. […] طالبہ پر تشدد کا واقعہ:4 طالبات سمیت تشدد کی شکار طالبہ بھی معطل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.