ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر کی بہترین خدمات انتہائی قابل تعریف و قابل تحسین ہیں، سردار عبدالرحیم حریفال
ضلع شیرانی
چیف آف حریفال سردار عبدالرحیم حریفال نے ایک بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر کی بہترین خدمات انتہائی قابل تعریف و قابل تحسین ہیں ۔ کوہ سلیمان آتش زدگی کا واقعہ ہو ، سیلاب ہو یا کوئی حادثہ ہو اعجاز احمد جعفر نے ہر ایمرجنسی میں بنفس نفیس موقع پر حاضر ہوکر بہترین فرائض سر انجام دیے ہیں ۔ ضلع شیرانی ایک طویل پہاڑی سلسلے پر مشتمل خطہ ہے ۔ سڑکیں اور مواصلات نہ ہونے کیوجہ یہاں کسی حادثے کی صورت میں فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ ان تمام مشکلات کے باوجود اعجاز احمد جعفر کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ علاؤہ ازیں اعجاز احمد جعفر دن رات سائلین کی فریاد شنوائی اور انکی داد رسی کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر میں حاضر رہتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر ائندہ بھی اسی طرح بہترین خدمات جاری رکھتے ہوئے عوام کا دل جیتنے میں کامیاب رہیں گے ۔