ترقی کے ثمرات سے بہرہ مندہونا ہر شہری کا حق ہے، نور محمد دمڑ

0 460

ترقی کے ثمرات سے بہرہ مندہونا ہر شہری کا حق ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (خ ن)سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقی ترقی کے لئے پالیسی سازی اورفول پروف میکنزم وضع کیاہے۔ بلوچستان کے ہر شہر، ہر قصبے  تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ پیکیج حقیقی تبدیلی کا نقیب ثابت ہو گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے خواب دکھائے گئے، ہم تعبیر پیش کرتے ہیں۔ محرومیوں کے ازالے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت جو کر رہی ہے ماضی میں کوئی مثال نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی کے ثمرات سے بہرہ مندہونا ہر شہری کا حق ہے۔ بلوچستان کے عوام کے لئے یکساں ترقی کا وڑن دیا ہے جو ماضی میں خواب ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.