ماسٹر پلان || بیلہ شہر کی خوبصورتی
تحریر رشید بلوچ
لسبیلہ میں جب ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ جام خاندان کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں الحاج جام میر غلام قادر مرحوم کا دور ہو یا جام میر محمد یوسف مرحوم کا دور باب بلوچستان سے لیکر کنر تک لسبیلہ کے کونے کونے میں ہونے والے اربوں کڑوڑوں روپے کے کام جام خاندان کے مرہون منت ہیں لسبیلہ میں تمام میگا پروجیکٹس جام خاندان کے مرہون منت ہیں جسکا جام خاندان کا اپنی لس کی عوام سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے لسبیلہ کی عوام کا جام خاندان سے محبت اور جام خاندان کا لس کی عوام کی خدمت ایک اٹوٹ انگ ہے لسبیلہ کے عوام کی محبت اور جام خاندان کی جانب سے اپنے عوام کی خدمت لازم و ملزوم ہو کر رہ گئے یہ الگ بات ہے کچھ سیاسی بونو اور کے ترجمانوں کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہوتا اللہ ہدایت دے ان حاسدوں کو اب جبکہ موجودہ حاکم وقت نواب آف لسبیلہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے لسبیلہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا رکھے ہیں پورے لسبیلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام اور میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہیں تو چند مٹھی بھر لوگ برساتی مینڈکوں کی طرح ٹر ٹرانے لگے ہیں میں ان لوگوں پر واضح کردوں کہ آپ کے ٹر ٹر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ شہر کی خوبصورتی کے لیئے جو اربوں روپے کا ماسٹر پلان ترتیب دیا ہے جس پر کام بھی شروع ہو چکا ہے وہ ایک قابل ستائش اقدام ہے اس ماسٹر پلان سے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور بیلہ شہر میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا بیلہ میں روز گار کے مواقع بڑھیں گے بیلہ کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے نرگ ڈھورے سمیت مختلف ڈھورہ جات کے کام مکمل ہونے کے بعد بیلہ کی زمینیں کھل کھلا اٹھیں گی ہر طرف ہریالی ہی ہر یالی ہوگی کسان اور زمیندار کے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ ہوگی افسوس کی بات یہ کہ یہ سب مٹھی بھر چند حاسدین اور ان کے بے پیندے لوٹے ترجمانوں سے ہضم ہو نہیں پاتا جنکی وجہ سے ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں لسبیلہ کی ایک جماعت جس نے ہمیشہ بغض معاویہ کے طور پر سیاست کی جس کی وجہ سے لس کو لس کی عوام کو کافی نقصان پونہچا آج کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف کہیں ایک سولر دے کر اپنی ناکام سیاست کو چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے عوام کو سب یاد ہے ماضی کے دریچوں کو ٹٹولنے نہ دیا جائے ورنہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جہاں تک ان دو برادران کی اپنے علاقے کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور یہ چلے ہیں لس کی عوام کی خدمت کرنے بھائی جہاں سے ووٹ لیتے ہو پہلے اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کرو ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرواو پھر اگر کوئی فنڈ بچے تو آگے کے لوگوں کے علاقوں کے متعلق سوچو بغل میں چھری منہ میں رام رام کے مصداق اب لس کی عوام آپ لوگوں سیاست کو سمجھ گئے ہیں بہرحال وزیر اعلی بلوچستان کی مثبت سوچ اور اس کے وژن کو ہم سہراتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں لسبیلہ دن دگنی رات چگنی ترقی کریگا اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو