عمر کے طعنے پر کنگ خان کا کرارا طنز، سوشل میڈیا پر دھوم
ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی عمر پر تنقید کرنے والے مداح کو چپ کرا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے لکھا: “بھائی اب کافی عمر ہوگئی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو اور دوسرے اداکاروں کو آگے آنے دو۔”
شاہ رخ خان نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا: “بھائی جب تیرے سوالوں کا بچپن ختم ہو جائے تو پھر کچھ اچھا سوال کرنا، تب تک عارضی ریٹائرمنٹ میں رہ پلیز۔” اس جواب نے مداح کو خاموش کر دیا اور سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے فینز نے خوب داد دی۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ انجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں اور اپنی آنے والی فلم کنگ پر کام جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک شوٹنگ بہت اچھی ہوئی ہے اور ان شاء اللہ فلم جلد مکمل ہوجائے گی۔