شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

0 56

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 8 دہشتگرد سمیت انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد میر علی چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں شامل۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے

 

آج صبح افغانستان کی سرحد کے قریب انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا،آپریشن کا ہدف ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنےوالے دہشتگردتھے،اس گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 16 مارچ کو 7 جوانوں کو شہید کیا۔پاکستان ٹی ٹی پی سمیت مختلف دہشتگردتنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کےحوالےسےآگاہ کرتارہا ہے،دہشتگرد افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کررہےہیں،پاکستان افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کااحترام کرتا ہے،دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تعاون کو ترجیح دی۔افغان حکام کو بارہا آگاہ کیا افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے،افٖغانستان ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرے ،ٹی ٹی پی کی قیادت کو پاکستان کے حوالے کیا جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.