ارمابیل پریس کلب اوتھل کے پریس سیکٹری سینئر صحافی جہانزیب عطاری کی رہشگاہ پر محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد

0 131

اوتھل (نمائندہ ):ارمابیل پریس کلب اوتھل کے پریس سیکٹری سینئیر صحافی جہاںزیب عطاری کی رہشگاہ پر محفل نعت بلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیامحفل نعت میں ارمابیل پریس کلب کے صدر سلیم مجاہد احمد علی جاموٹ محمد حنیف چنا نصیراحمد لنگاہ بزرگ شخصیت پیر قادرشاہ جیلانی اوتھل کے تاجروں میں حاجی اعظم خان عبدالمجید جاموٹ ودیگر عاشقان رسول نے شرکت کی محفل نعت سے مبلغ دعوت اسلامی مولانا شاہدرضامدنی عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور غوث الاعظم رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ سے عوام تو عوام اولیاءکرام بھی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا کرتے آئے ہیں،کیونکہ آپ ولیوں کے سردار ہیں، جو اللہ کے ولی سے دشمنی رکھے اللہ پاک اس سے جنگ کا اعلان کرتا ہے،اللہ پاک اپنے ولیوں سے محبت فرماتا ہے،جو شخص اللہ کے ولی سے ولی ہونے کی وجہ سے بغض رکھتا ہے تو اللہ پاک اس سے جنگ کرتا ہے ، جس سے اللہ پاک جنگ کا اعلان کردے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ غوث پاک رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ ذکر وفکر میں مشغول رہتے تھے،اولیاءاللہ کی سیرت میں نماز کی کثرت ملتی ہے،وہ فرائض کے ساتھ سینکڑوں نوافل ادا کرتے تھے،وہ بکثرت نماز پڑھنے والے،بکثرت تلاوت کرنے والے،بکثرت ذکر اللہ کرنے والے،خاموشی ان کی طبیعت کا حصہ ہوتی تھی،فضول باتوں سے بچتے تھے،اولیاء اللہ علماءہوتے،اولیاءکرام اللہ پاک کی راہ میں کوشش کرتے تھے،مجاہدے کرتے ،اللہ پاک کی رضا کیلئے سفر کرتے اور علم دین حاصل کرتے تھے، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم سیرت غوث الاعظم پر عمل کریں گے۔ گیارہویں شریف کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت بلسلہ گیارہویں شریف میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے سرکار غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں منقبت پڑھیں جسے سن کر عاشقان اولیاءجھوم اٹھے۔ محفل نعت کے اختتام پرعالم اسلام کی خیر اور پاکستان کی ترقی،سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.