اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عبدالرحمان کھیتران

1 142

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم وجابر بھارتی فوج پہلے عام عوام کو گولیوں کا نشانہ
بنا تے تھے اب تو اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنا نا شروع کردیا ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں پاکستانی عوام بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چیری کوٹ سیکٹر میں جنگ بندیوں کی خلاف ورزی کے متاثرین سے ملاقات کیلئے آزاد جموں وکشمیر کے لئے اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے طاقت کے نشے میں دھند بھارت لائن آف کنٹرول پر عام عوام کو گولیوں کا نشانہ بنارہے تھے اب تو اقوام متحدہ کے مبصرین بھی محفوظ نہیں

حالانکہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کی نشاندہی دورسے بھی ہوسکتی ہے لیکن طاقت کے نشے میں دھند بھارت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں اور اندادھند فائرنگ کر کے مبصرین کی گاڑیوں کو نشانہ بنا یا تاہم پاک فوج نے مبصرین کو محفوظ انداز میں بچا کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے بھارت کی جانب سے مبصرین پر حملہ اس بات کاثبوت ہے کہ بھارت دنیا میں امن کیلئے خطرہ ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت کو اپنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.