31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی؛ شیخ رشید احمد
31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی؛ شیخ رشید احمد
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے
حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے؟ الیکشن کروانے کی جو بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی، 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔