جمہوریت میں پارلیمنٹ ہی سپریم رہتی ہے ،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدرو سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ ہی سپریم رہتی ہے میاںنوازشریف اورمسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور مضبوطی کی بات کی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی نااہلی کافیصلہ کرکے اپنے ادارے کی خودمختاری ثابت کردی ،مسلم لیگ(ن) کی
حکومت میں اداروں کی خودمختاری ،مضبوطی اور بالادستی اولین ہے ،سیاسی اور عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونی چاہےے آج ثابت ہوگیاکہ نوازشریف سچ پر تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ جمہوری ممالک میں سیاسی اور عوامی فیصلوں کااختیار پارلیمان کے پاس ہوتاہے جس سے نہ صرف پارلیمان مضبوط ہوتاہے
بلکہ عوام کے حق میں فیصلے ہوتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور پارٹی نے ہمیشہ مضبوط جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے جس کے پاداش میں میاں نوازشریف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دے کر انہیں نااہل کردیا گیا لیکن آج ثابت ہوگیاکہ ان کے غیر آئینی فیصلے سے ملک کن مشکلات سے دوچار ہیں ،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرے ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی نااہلی کافیصلہ کرکے اپنے ادارے کی خودمختاری ثابت کردی ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں اداروں کی خودمختاری ،مضبوطی اور بالادستی اولین ہے ،سیاسی اور عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونی چاہےے آج ثابت ہوگیاکہ نوازشریف سچ پر تھا۔
[…] صحافت سچائی کے ساتھ کرناایک مشکل پیشہ ہے ،جمال شاہ کاکڑ […]