پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر علی امین کی ہشام انعام اللہ پر تنقید
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے پر ڈاکٹر ہِشام پر شدید تنقید کی ہے۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے آڈیو میں سابقہ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔
رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے میری درخواست ہے کہ اس کا سارا فنڈ بند کیا جائے۔