رومانسیہ ریستورانوں پر 50لاکھ ریال جرمانہ
ریاض کونسل آف کمپٹیشن نے الرومانسیہ کے ریستورانوں پر 50لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں منافسہ نیبتایا کہ الرومانسیہ لمیٹڈ کمپنی نے اشیاکے نرخوں کے سلسلے میں کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اسی وجہ سے اسکے ریستورانو ں پر جرمانہ کیا گیا ہے۔تواصل ویب سائٹ کے مطابق فیصلے کی حمایت ریاض محکمہ جاتی اپیل کورٹ نے بھی کردی ہے۔