ایک سوساٹھ سالوں سے علماء کرام مدارس دینیہ کے بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں ،حافظ محمد یوسف

0 363

 ایک سوساٹھ سالوں سے علماء کرام مدارس دینیہ کے بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں ،حافظ محمد یوسف

دکی (پ ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن جامعہ اسلامیہ علامہ عبد الغنی ٹاون چمن کے مہتم مولانا حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ایک سوساٹھ سالوں سے علماء کرام مدارس دینیہ کے بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں دہلی کے چاندنی چوک پر دس ہزار

علماء کرام کو پھانسی دیکر شھید کردیا مغرب کے لونڈی وفاقی حکومت نے مدارس کیخلاف سازش کی تو علماء کی قیادت میں بائیس کروڑ عوام سیسہ پلائ ہوئ دیوار بن کرشدید مزاحمت اور قانونی سے مدارس کی حفاظت کرینگے حکومت ٹیکس لینے کے وقت اہل مدارس کو قومی دھارے میں شامل جبکہ پروپیگنڈے کے وقت باہر سمجھتی ہے یہ دوغلاپن او بدنیتی کی عکاس پالیسی ہے

حکومت قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں فروخت کرکے اب مدارس دینیہ کو فروخت کرنے تل گئ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ تعلیم القرآن دکی کے زہر اہتمام عظیم الشان سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا میں جلسہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ذہنیت کی دعوے

دار حکمران مدارس کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے لیے پرویز مشرف کی طرح مملکت خدا داد پاکستان میں رہنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ مدارس اور علماء کرام کو ختم کرنے والے عناصر ہردو میں اپنے عزائم میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان مدارس مساجد کے پشت پر کھڑی ہے دنیا کا کوئی طاقت مساجدو مدارس پر پابندی نہیں لگا سکتی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.