نسیم شاہ،5 وکٹ لینے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا

0 135

کراچی(این این آئی) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے اپنے تیسرے ہی ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔نسیم شاہ نے 16 سال اور 311 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے ، ان سے قبل اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز پاکستان ہی کے اسپنر نسیم الغنی کے پاس تھا ۔نسیم الغنی نے1958 میں 16 سال اور 303 دن کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جارج ٹائون ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.