سیدخالق شاہ جماعت کویکجاکرنےمیں کامیاب ہوگئے، مفتی عبدالصمدساعد

0 54

ہرنائی(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی پریس سیکرٹری وضلعی صدر سیرت النبی فورم انٹرنیشنل مفتی عبدالصمدساعدنے گزشتہ روز مسلم لیگ(ن)کے امیدوارحاجی نور محمددومڑکے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں مذہبی ہونے پرفخرہے،پاکستان کاہرشہری مذہب پرست ہے،پاکستان بناہی اسلام اور مذہب کے نام پرہے،مذہب بیزار ہمارے ہاں اسلام بیزارتصورکیاجائیگا،ہمہیں مذہب پرست کہلوانے والے اپنے ایمان کاسوچے،انہوں نے کہاکہ ہماری پوری جماعت ایک پیج پرہے،ہمارے درمیان جمہوری طور پر اختلاف رائے ضرور تھی جو کہ الیکشن سیل کے چیئرمین سیدخالق شاہ اور ہمارے امیدواروں خلیل الرحمن دمڑحاجی نصیراحمدکاکڑاورجمعیت علماء

 

اسلام کے دیگر ضلعی صوبائی قائدین مولانامحمدجمیل دوتانی،ودیگرکےکاوشوں سے ختم ہوگئی ہےہم مخالفین کے خلاف ایک پیج ہے 8فروری جمعیت علماء اسلام کے جیت کادن ہوگا،بہت جلدتمام قبائل کوبھی ایک کرکے جمعیت علماء اسلام میں شامل کئے جائیں گے،جن کے آنے سے جمعیت علماء اسلام کوایک نئی روح ملے گی،انہوں نے کہاکہ مخالفین اپناوقت اورپیسہ ضائع نہ کریں جیت جمعیت کامقدرہے،انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ کے رہنماء شب وروز ایک ایک کرکے ہارس اسٹیڈنگ میں مصروف عمل ہے،سرکارہ وسائل کابے دریغ استعمال کرکے ہرنائی کے غیورعوام کے ضمیروں کاسوداکررہے ہیں،انہوں نے ان لوگوں پربھی اظہارافسوس کیاجولوگ

فوج مخالف مہم پر آرمی چیف کا سخت رد عمل آگیا

پیسے لیکر نورمحمددومڑکے کاروان میں شمولیت اختیارکررہےہیں،ایسے لوگ ہرنائی کے تاریخ پربدنماداغ ہونگےجنہوں نے ضمیروں کاسوداکرکے نورمحمددومڑکاساتھ دیاہےکل تک ان کے خلاف نورمحمددومڑکے خلاف سوشل میڈیا کابے دریغ استعمال کرنے والے آج ان کے تعریفوں سے تھکتے نہیں ہے،انہوں نے سابق وزیر جیل خانہ جات سے این پی کے رہنماء ملک سلطان محمد کی جماعت میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے ملک سلطان محمدترین اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کو کامیاب کرنے میں مصروف رہیں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.