کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ

0 325

کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی کسی کو بلوچستان میں مداخلت کی اجازت دیں گے وزیراعظم نے ایرانی حکام کے خدشات پر بیان دے دیا ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ ہماری سرزمین استعمال ہوئی ہو بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے بلوچستان حکومت اور سیکورٹی فورسز صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس میں ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونیو الی دہشتگردی کے تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے بھارت کو دہشتگرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے کیونکہ بھارت خطے میں حالات کو خراب کرنے میں مصروف ہے پاکستان خطے میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے جس کی واضح مثال سی پیک ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر انٹرنیشنل این جی اوز کی ساتھ بات چیت ہوئی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو تہہ وبلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے دشمن ملک کے خفیہ ادارے یہاں دہشت گردی میں ملوث ہیںعالمی برادی بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے بھارتی سازش کے باعث یہاں معصوم لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں ہمارے سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ سنجاوی اور لورالائی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے پی ڈی ایم اے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی معاونت کررہا ہے نصیرآباد اور سبی میں بہت بڑا سیلاب آیا ہے سیلاب کی حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق کا تعاون درکار ہے بلوچستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی کسی کو بلوچستان میں مداخلت کی اجازت دیں گے وزیراعظم نے ایرانی حکام کے خدشات پر بیان دے دیا ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ ہماری سرزمین استعمال ہوئی ہو بلوچستان میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.