جب سجل کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے، صبورعلی
جب سجل کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے، صبورعلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ جب ان کا مقابلہ ان کی بہن اور اداکارہ سجل علی کے ساتھ کیا جاتا ہے تو انہیں بہت عجیب لگتا ہے۔صبور علی نے حال ہی میں نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر اور اپنی بہن سجل علی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی۔ صبور علی نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا اور سجل کا موازنہ کرتے ہیں۔ شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا آپس میں موازنہ ہوتا ہی ہے لیکن لوگ بعض اوقات موازنہ کرتے کرتے اسے مقابلے میں بدل دیتے ہیں۔سجل نے کہا موازنہ برا نہیں ہے یہ تو دنیا بھر میں ہوتا ہے
مگر جب لوگ اس طرح کے کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ زیادہ پیاری ہے یا وہ، اس کا کام ایسا ہے تو اس کا کام ویسا تو بہت عجیب لگتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میری الگ شناخت ہے اور سجل کی الگ شناخت اور میرے خیال میں ہم دونوں کی اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔صبور علی نے سجل علی کے ساتھ کام کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہنیں کام کے حوالے سے آپس میں اتنی ہی بات کرتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کررہی ہیں، کہاں جارہی ہیں اور میں کیا کررہی ہوں۔ تاہم ہم دونوں میں ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں زیادہ مشاورت نہیں ہوتی۔ اور شاید اسی لیے میں نے اتنی جگہ بنالی۔ اگر میرے اور اس کے کام میں زیادہ مماثلت ہوتی تو ایسا نہیں ہوپاتا