مقتولہ کریمہ بلوچ کا اغوا اور بعد ازاں قتل پوری بلوچ قوم کے لئے دکھ کا باعث ہے،احمد نواز بلوچ
بانک کریمہ کی شہادت اور اغوا کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی
کسی بھی فرد کے نظریات سے اختلاف ضرور کیا جاسکتا ہے تاہم بزورطاقت کسی کو اپنے مخصوص نظریات کا حامی نہیں بنایا جاسکتا
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے بانک کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ کریمہ بلوچ کا اغوا اور بعد ازاں قتل پوری بلوچ قوم کے لئے دکھ کا باعث ہے
بانک کریمہ کی شہادت اور اغوا کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے بی این پی ضلع کوئٹہ کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ کسی بھی فرد کے نظریات سے اختلاف ضرور کیا جاسکتا ہے تاہم بزورطاقت کسی کو اپنے مخصوص نظریات کا حامی نہیں بنایا جاسکتا ،
بانک کریمہ کی شہادت ایک بہت بڑا المیہ ہے جس پر ہر بلوچ اور زی شعور فرد دکھی ہے انہوں نے کہا کہ کینڈا حکومت کو اس سانحے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے ہونگے اور ہم امید کرتے ہیں کہ کینڈین حکومت اس سانحے کی تحقیقات میں کوئی کسر فروگزاشت نہیں کریں گئے میر احمد نواز بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔