6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید

0 107

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ،پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے،شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کیلیے نہیں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داؤد اٹھ کر چلے گئے تھے، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر، پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے، چینی، آے والے اور آئی پی پیز سب چور چکاری اندر ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے،ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کا جانا ٹھہر گیا اور ان کی بچت نہیں ہے، لیکن اگر دوسرا فارمولا اپنا لیں اور ہمیشہ کی طرح راستہ نکالتے ہیں تو اور بات ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کیلیے نہیں ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.