کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ

0 199

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ 80 کے دہائی میں ہمارے پارٹی اکابرین کہا کرتے تھے کہ دوسروں کے گھروں کو بارود کا ڈھیر نہ بنائو وقت کے ساتھ وہی بارود آپ کو خود لپیٹ میں لے گا جبکہ محب وطن اور ریاست کے آمر غدار کا لقب دے کر سرٹیفکیٹس بانٹتے تھے آج وہی لوگ حالات کے تدارک کرکے ہمارے اکابرین کی مثالیں دے رہے ہیں ، اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملک اندرونی طور پر خود ایسی پالیسی پر گامزن ہوچکا ہے جبکہ پشتون قوم مزید بھکاوئے میںنہیں آئے گی بلکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے کی دفاع بہتر طریقے سے جانتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی شہید بشیر بلور یونٹ دیبہ کے استقبالیہ سے ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ، جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی ، نائب صدر ثناء اللہ کاکڑ ، ضلعی ترجمان اخلاق بازئی ، یونٹ صدر محمد نعیم خان ، صوبائی کونسل ممبر علائو الدین کاکڑ و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے کہ دو وقت کی روٹی کے متلاشی محنت مزدوری کرنے والے غریب پشتون مزدوروں سے کچھ سامان کے عوض قومی پرچم چھوما جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اور پشتونخوا وطن کے مسائل کا واحد حل باچاخان بابا کے فلسفہ عدم تشدد ، ولی خان بابا کے سیاسی افکار اور ملی مشر اسفندیار ولی خان کی دانشمندانہ قیادت میں رواں دواں عوامی نیشنل پارٹی ہے جو کہ وقت اور حالات کا تدارک کرکے بہتر طریقے سے پشتونخوا وطن کی دفاع کررہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا کیافادیت آج کل کے دور میں کافی اہمیت اختیار کرچکی لہذا نوجوان طبقہ سوشل میڈیا کی مثبت استعمال کرکے پشتون وطن کی جغرافیائی حالات سے باخبر رہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پارٹی کے پیغام کو تقویت دیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.