محمد علی جناح نامور وکیل سیاستدان اور بانی پاکستان تھے۔وصال احمد

0 208

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف صحافی وصال احمد نے کہا کہ آج برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش قومی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 11 ستمبر 1948 کو دار فانی وداع کر گئے قائدین محمد علی جناح نامور وکیل سیاست دان اور بانی پاکستان تھے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش پاکستان میں ہر سال قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر معروف صحافی وصال احمد نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم اخلاق کے مالک ہیں انہوں نے پاکستان کی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ انکی معفرت نصیب فرمائے۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.