بلوچستان سمیت پورے ملک میں بھرپور قوت کے ساتھ دوبارہ شدید احتجاج کرنے کا سلسلہ شروع کرینگے، ڈاکٹر منیر بلوچ

0 329

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کا امپورٹڈ حکومت کو 6 روز کی الٹی میٹم کے فیصلے کی وجہ سے بلوچستان کا کوئٹہ میں مرکزی احتجاجی دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو نئے انتخابات کا اعلان کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری الٹی میٹم دے دیا، احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ایک نئے انداز کے ساتھ احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے اس چھ دن میں ہم پورے بلوچستان میں احتجاج کا سلسلہ مذید پھیلانے کے لیے اگلے پلان کو حتمی شکل دیں گے، الٹی میٹم کہاہے مدت پورا ہونے کے بعد کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام شہروں میں امریکی امپورٹڈ وفاقی حکومت کے خلاف شاہراہوں کی بندش دھرنے اور احتجاجی مظاہرے ہونگے، اس امپورٹیڈ وفاقی حکومت نے ہمارے کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان تحریک انصاف کے پانچ کارکنوں کو شہید کیا گیا، چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا خواتین اور بچوں پر بد ترین شیلنگ کی اور آنسو گیس کے ہزاروں گولے فائر کیے گئے، امریکی بزدل امپورٹڈ حکومت اور رانا بدبودار کی گیدڑ بھبکیوں میں عوام نہیں آئے پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں عوام گھروں سے باہر آیا اور سابق وزیراعظم عمران خان کے احتجاج میں شرکت کی، پاکستان کی تاریخ میں اپنے ہی عوام کے خلاف پولیس اور رینجرز کو اس طرح استعمال کرنے سے قوم کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ پیدا ہوا، امریکی غلام وفاقی حکومت کی یہی سازش تھی کہ پاکستان میں انارکی پھیلے اور قوم دو حصوں میں تقسیم ہوجائے، مگر سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر امن کا ثبوت دیا اور اسمبلیاں تحلیل اور ملک میں نئے انتخابات کے اعلان کے لئے مزید چھ دن کی مہلت دی، ڈاکٹر منیر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور کاکڑ جمہوری پارٹی اس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام امپورٹیڈ وفاقی حکومت کے خلاف دھرنے کی حمایت کرنے اور ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور کاکڑ جمہوری پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد اغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرامن کارکنوں پر تشدد اور ان کو شہید کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہیدوں کے خون کا حساب امپورٹڈ وفاقی حکومت سے لیا جائے گا، سید ظہور آغا نے مزید کہا کہ اس حکومت کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے امریکی غلام امپورٹڈ حکومت کو اقتدار سے نکال کر ان سے اس ملک کے ساتھ غداری بے وفائی اور عوام کو شہید کرنے تشدد کرنے کا حساب لیا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ سمیت تمام ضلعوں سے آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف، خواتین ونگ، وکلا ونگ اور انصاف ڈاکٹر فورم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ میں ہونے والے امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی اور اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نزیر خان اچکزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دہوار، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ، ملک نصیب اللہ خان بیٹنی، ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر داؤد خان پانیزئی، داود شاہ کاکڑ، ضلعی صدر قلعہ عبداللہ صدیق خان ترین، ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر عالم خان کاکڑ، نور خان اچکزئی، آئی ایس ایف کے مطیع اللہ کاکڑ، حاجی گل خان اچکزئی، میر اشفاق شاہوانی، سید روح اللہ آغا، اسد خان اچکزئی، لیاقت لہڑی، سردار عارف اتمانزئی، عبید کاکڑ و دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.