فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر علماء نے ایک وطن ایک قوم کا نام اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی ،مولانا فضل الرحمن

0 64

 

فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر علماء نے ایک وطن ایک قوم کا نام اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی ،مولانا فضل الرحمن

حکومت کن شعبوں سے متعلقہ افراد کو کینیڈا بھجوائے گی، تفصیلات سامنے آگئی

کندھکوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد) کندھکوٹ الحافظ پمپ کے گراؤنڈ میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے کشمور کندھکوٹ، جیکب آباد اور شکارپور کے امیدواروں اور اتحادیوں کے انتخابی مہم کے جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے ایک بڑا جلسہ کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اب جے یو آئی اور ان کے اتحادی امیدوار انتخابات میں کامیاب ہونگے آپ کو متوجہ کرنے کیلئے یہاں آیا ہوں آپ پاکستان بننے کے بعد 75 سالوں پر نظر ڈالو جس کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا گیا کیا اس کلمے کا حق ادا کیا گیا کیا اس کلمے کا قوم پر حق نہیں کیا ان کلمے کا قوم نے حق ادا کیا ہے ہمارے علماء کی ایوان میں تعداد کم ہی

 

صحیح پر انہوں نے وطن عزیز کو آئین کا روح اسلامی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہمارا آئین کہتا ہے حاکمیت اللّٰہ تعالیٰ کی ہوگی ہمارا آئین کہتا ہے قرآن اور سنت کیخلاف کوئی بہی قانون سازی نہیں ہوگی پر 1973 سے لیکر آج تک تجربے ہوتے رہتے ہیں فرقیواریت سے بالاتر ہو کر علماء نے ایک وطن ایک قوم کا نام اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کی اس وقت ملک کو دو چیزیں چاہییں ایک انسانی حقوق کا تحفظ دوسرا خوشحالی وطن کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ہمارے ملک میں بدامنی ہے

 

سندھ میں بدامنی عروج پر ہے روزانہ لوگوں کو اغوا اور قتل کیا جا رہا ہے طاقتور قتل کر رہے ہیں تو آزاد گھوم رہے ہیں اگر کوئی کمزور قتل کر رہا ہے تو وہ گرفت میں آ رہے ہیں ایک ملک میں دو نظام اسلئے تو خدا کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے ملک میں باہر سے لوگوں کو لاکر مسلط کیا جاتا ہے آمریکہ کے ایجنٹ لاؤگے تو ملکی معیشت تباہ ہو جائیگی فارین فنڈنگ کیس میں اسرائیل کے مسلط سمیت دیگر ملکوں سے پیسا منگوا کر کھا جانے والوں کا حساب کتاب بہی نہیں ہے پہر اس کو ملک پر مسلط کر کے معیشت کو تباہ کیا گیا مینڈیٹ چوری اور دھاندلی کر کے جس کو بلایا گیا اس نے ملکی معیشت کا کیا حال کیا اب وہ قوت کہاں ہے

 

جے یو آئی نے اس کو زمین بوس کیا اب وہ نظر ہی نہیں آئیگا ہم نے ملک میں آمریکہ اور یھودیوں کو چلنے نہیں دیا آمریکہ افغانستان میں سے شکست کھا کر بھاگ گیا آمریکہ کی دفاعی ریاست چین اور روس بہی کمزور ہو چکی ہے افغانستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی وہ افغانستان مستحکم ہو گیا آمریکہ ھار گیا افغانستان مجاھد جیت گیا افغانستان اور پاکستان کی دوستی ضروری ہے پوری دنیا نے لڑانے کی کوشش کی پر جے یو آئے نے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا غریب اور مسکین کا تحفظ کرنا چاہیے آپ کو گاؤں گاؤں گھر گھر جا کا کہنا ہے کہ خدا کو مانو ملک، عام شہری کی جان، مال عزت آبرو کیلئے کردار ادا کرو ایک پرچی کا صحیح استعمال کرو ووٹ کی پرچی استعمال ہونے سے پاکستان پر بڑا اثر پڑیگا اور انقلاب آئیگا پہلے جے یو آئی کے لوگوں کو ڈرایا جاتا تھا اس وقت ہم کمزور تھے

کوئٹہ جلسے سے مہرنگ بلوچ نے کونسی اہم باتیں کیں؟جانیے

پر اس وقت جے یو آئی طاقتور بن گئی ہے کوئی بہی مائی کا لال ہمارے کارکنان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اور ہاتھ ڈالے گا تو ان کا نہ ہاتھ ہوگا اور نہ انکی گردن سلامت رہیگی اس موقع پر جے یو آئی صوبہ سندھ کے امیر پی ایس 6 کے امیدوار سائیں عبدالقیوم ھالیجوی، این اے 193 اور 194 جے یو آئی کے امیدوار سندھ کے سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو، مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو، مفتی عبدالرحیم پٹھان، قاری محمد شفیع کھوسو، مولوی شمس الدین بھیری،مولوی جمال الدین اوگاھی، پی ایس 5 کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ، این اے 192 کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراھیم جتوئی، این اے 191 کے امیدوار میر شاھزین خان بجارانی، پی ایس 2 کے امیدوار میر شفیق الرحمان کھوسو، مولوی خان محمد ملک، حافظ عرفان اللّٰہ کھوسو ودیگر نے بہی خطاب کیا،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.