کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی ترقی وابستہ ہے،عائشہ زہری

0 107

نصیر آباد (خ ن )ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں حکومت بلوچستان کی جانب سے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی اور تحصیل بابا کوٹ کے چھوٹے کاشتکاروں میں مفت گندم کے بیج تقسیم کرنے کا عمل کا جائزہ لیا انہوں نے کاشتکاروں کو جاری ہونے والے ٹوکن کے عمل کا مشاہدہ کیا اور کسانوں سے درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی اس موقع پر تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی۔ صدورا خان ابڑو غلام قادر مغیری سعید احمد گجر منظور

احمد شیرازی مقبول احمد ساسولی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے سنٹر پر موجود آفیسران کو سختی سے احکامات دیئے کہ سنٹر پر موجود کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بوائی کے وقت گندم کے بیج پر کاشتکاروں کی دسترس ممکن ہوسکے اس لیے بیج کی تقسیم کے

عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس عمل سے کاشتکاروں کی زمینوں میں بروقت گندم کی بوائی ممکن ہوسکے گی نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم کے بیج کی تقسیم کرنے کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے نصیرآباد انتظامیہ اپنے تمام کاوشیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے حکومت کی جانب سے گندم کے بیج کی فراہمی کے بعد کسانوں میں خوشحالی آئے گی۔کیونکہ کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی ترقی وابستہ ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.