ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کا عزم رکھتے ہیں، مولانا عبدالحبیب عطاری

0 209

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ترکیہ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کیلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ترکش ایمبسیڈر سے ملاقات کی اور انہیں ترکیہ میں ایف جی آر ایف کی جانب سے ہونے والے فلاحی کاموں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی کے شعبے ایف جی آ ر ایف کے تحت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد وہاں قائم پانچوں مدنی مرکز فیضان مدینہ سے فلاحی کاموں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہتائی ، اضنہ ، دیار بکر، نورداغ ، غازی

عنتیب سمیت مختلف علاقوں میں روز انہ کی بنیاد پر کھا نے سمیت راشن و دیگر اشیاء خوردونوش ،گرم ملبوسات ،بچوں کیلئے کھانے کی چیزوں پر مشتمل سامان کی فراہمی استنبول فیضان مدینہ سے جاری ہے جبکہ ایف جی آر ایف کی جانب سے استنبول میں کئی افراد کو کرائے کےمکان دلاکر ان میں رہائش کرائی گئی اور الیکٹرونس سامان کے ساتھ راشن فراہم کیا گیا، اسی طرح اضنہ میں قائم فیضان مدینہ میں کئی فیملیز کی رہائش و دیگر ضروری سامان کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔

ترکش ایمبسیڈر نے ایف جی آر ایف کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور ترکیہ میں فوری مطلوب سامان کی فہرست بھی فراہم کی۔ جس پر مولانا عبدالحبیب عطاری نے ایف جی آر ایف کے تحت زلزلہ متاثرین ہر ممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام زلزلے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا بھی ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.