واشنگٹن/کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے
واشنگٹن/کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے میں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے،پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور ابھرتے ہوئے پاکستان سے خائف ہیں اس لیئے ملک دشمن عناصر پاکستان میں بے چینی اور بدامنی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیںدہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، بہت شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا تعقب آخری حد تک کیا جائے گا۔