فیصل آباد، میڈیکل سٹور پر غلط انجکشن نے نوجوان کی جان لے لی

0 111

فیصل آباد میڈیکل سٹور پر غلط انجکشن نے نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ آن لائن کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 40 ج ب کا رہائشی 40سالہ شوکت ولد غلام مرتضیٰ قریبی شاہد نذیر کے میڈیکل سٹور سے کھانسی کی دوائی لینے گیا جہاں پر مذکورہ سٹور مالک نے اسے غلط انجکشن لگا دیا جس کے نتیجہ میں محنت کش موت کی آغوش میں جا پہنچا، پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.